مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)ملک سے کٹلری کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر8.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو 10.308 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کٹلری برآمدات کاحجم 9.485 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اگست 2024 کے دوران کٹلری کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 18.43 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں کٹلری برآمدات کاحجم 6.112 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست میں 5.161 ملین امریکی ڈالرتھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں کٹلری کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 45.66 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2024 میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو 4.196 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
٭٭٭٭٭٭