محمد رضوان

محمد رضوان وائٹ بال کی کپتانی کیلئے مضبوط ترین امیدوار

لاہور(نمائندہ خصوصی)بابر اعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان وائٹ بال کی کپتانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا۔قومی ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن ون ڈے میں بابر اعظم کو کپتان دیکھنا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کھلاڑیوں سے دوری اور بے قدری کی وجہ سے کپتانی برقرار نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں، کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہو گیا تھا، میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں