راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم نے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم انور ابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ملائیشین وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔