پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

کراچی(نمائندہ‌ خصوصی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کومثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ۔سٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے تک آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں