دبئی (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایک اور میچ میں جنوبی افریقا نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا نے ہدف اٹھارہویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔