اسد قیصر

اسلام آباد سے میرے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا: اسد قیصر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں