اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ہوا ہے۔عدالتِ عالیہ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 6 ججز دستیاب ہوں گے۔
آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان دستیاب نہیں ہوں گے۔جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ کی رخصت لے رکھی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (اسٹیبلشمنٹ) اعجاز احمد اس حوالے سے پہلے ہی نوٹیفیکیشن جاری اور جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹیوں کے دوران ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر چکے ہیں۔آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 6 سنگل اور 3 ڈویڑن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی ڈویڑن بینچ بھی دستیاب ہو گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاوق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
٭٭٭٭٭