لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چھ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ،شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیوں دیں ہیں ، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔
٭٭٭٭٭