اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہلاک چینی شہریوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اس المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی۔