مریم نواز

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کارلارہے ہیں’ مریم نواز شریف

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے،بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قدرتی آفات سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر فرد کو قدرتی آفات کے دوران محفوظ رکھنا اور مشکلات کے وقت ریسکیو کو یقینی بنانا ہے، قدرتی آفات کے خطرات سے بچائو کی عوامی آگاہی ضروری امر ہے۔ زندگی کے تحفظ کے لیے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اللہ تعالی سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں