فرانس

فرانس کی لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت

پیرس(نمائندہ خصوصی ) فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ غیرملکی خبررساں ادا رے کے مطابق ایک انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں