ایس سی او اجلاس

ایس سی او اجلاس ، مہمانوں کی کنونشن سنٹر آمد ، وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آبادپہنچنے والے عالمی رہنماﺅں کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان نے 27 سال بعد ایک بڑے ایونٹ کی میزبانی کی ، سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے جناح کنونشن سینٹرمیں پہنچے والے سربراہان حکومت اورمندوبین کااستقبال وزیراعظم محمد شہباز شریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کیا۔

ایس سی اوکے سیکرٹری جانگ منگ اورایران کے وزیرصنعت سید محمداتابک سب سے پہلے جناح کنوینشن سینٹرپہنچے جہاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اورنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ان کا استقبال کیا۔ منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا ۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا ، روس کو ایس سی او میں بہت اہمیت حاصل ہے۔بعدازاں رکن ممالک کے سربراہان حکومت اورمندوبین باری باری کنونش سینٹرپہنچتے رہے، معززمہمانوں کااستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم مہمانوں کے ساتھ باری باری فوٹوسیشن کراتے رہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں