اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس دوران بلاول بھٹو پہنچ گئے، فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور آئینی ترامیم کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر ایک طرف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور دوسری طرف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کا وفد پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)کے درمیان آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
دریں اثناء اسی دوران چیئرمیں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن کے وفد کے جانے کا انتظار کیا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی موجود تھے جبکہ فضل الرحمان کے ساتھ عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔