اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل فیصلے اپنے مفادات کے مطابق کرے گا ، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بتا دیا

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کے سابق صدر اور اب امیدوار برائے صدارت ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس امر کا اظہار وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے اپنے اسی دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے ۔

جو کچھ وہ اس سے پہلے عوامی سطح پر کہتے آرہے ہیں کہ اسرائیل امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز اور نکات کو دیکھتا اور سنتا ہے۔ تاہم اسرائیل فیصلے وہی کرے گا جو اسرائیل کے قومی مفاد میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں