لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتہ کو حراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے حراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔
عدالت نے پولیس کو حراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر حراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تو آئی جی پنجاب ذمے دار ہوں گے، اب حراساں کرنے کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے۔عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے بھائی انتظار پنجوتہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہوا ہے، درخواست گزار کو بھی نامعلوم افراد اور پولیس کی جانب سے حراساں کیا جا رہا ہے۔استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پولیس کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
٭٭٭٭٭