v

پیوٹن کے نزدیک بائیڈن اور ہیرس کی کوئی عزت نہیں، ٹرمپ

تہران (نمائندہ خصوصی) اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں بالخصوص بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کے زیر انتظام قرضِ حسنہ انجمن کے درجنوں دفاتر کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کا تبصرہ سامنے آیا ۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کاتز نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ کی ایک تصویر نشر کی ہے جس میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کاٹز نے اس پر بیروت جل رہا ہے کی عبارت لکھی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ان کا ملک ایرانی آکٹوپس کے بازو پر ضربوں کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ وہ ختم ہو جائے۔کاٹز نے باور کرایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تنظیم نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کی بھاری قیمت چکائی ہے اور آگے بھی چکانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں