لیاقت بلوچ

26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں