فیصل کریم کنڈی

اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو اسی طرح روئیں گے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آپ اپنی داڑھی کسی اورکے ہاتھ میں دیں گے تواسی طرح روئیں گے، میراسوال پی ٹی آئی کے دوستوں سے ہے، جب بھی چین کے صدرآتے ہیں آپ ڈی چوک پر دھرنا دے دیتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام اپنی مرضی سے ووٹ کرنے کا حق رکھتی ہے، آج کل تومولانا فضل الرحمان ان کے سیاسی مسیح ہیں، وہ ہی کہہ رہے تھے کے پی میں دھاندلی اورمیرامینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتنے اچھے ہیں تو پہلے مال غنیمت واپس کردیں، فارم 45اور47 پر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں، 2018 میں ہم کہہ رہے تھے کہ آرٹی ایس کیوں بیٹھا ہے، جب حکومت میں آ گئے تو کہنے لگے آرٹی ایس بھاڑمیں جائے، اب کیوں رورہے ہیں؟گورنر کے پی نے کہا کہ 2018میں پولیٹیکل فورسزکوبٹھاتے اوربتاتے یہ چیزیں غلط ہوئی ہیں، مل کرپارلیمنٹ سے چوردروازے کا راستہ بند کرواتے، 58 ٹوبی صدرنے خود لکھ کردیا میرے اختیارات لے کرپارلیمنٹ کودیں، آج کل ایک ملازم تک اپنے اختیارات کسی کونہیں دیتا، آپ کا فورم ہےاپنے فیصلے خود کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ اپنی داڑھی کسی اورکے ہاتھ میں دیں گے تواسی طرح روئیں گے، میراسوال پی ٹی آئی کے دوستوں سے ہے، جب بھی چین کے صدرآتے ہیں آپ ڈی چوک پر دھرنا دے دیتے ہیں، ملیشیا کے وزیراعظم آجائیں تو کہتے ہیں اسلام آباد پرچڑھائی کرنی ہے، پھر کہتے ہیں بھارت کاوزیرخارجہ احتجاج میں آکرخطاب کرے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 13 ممالک میں سے صرف انڈیا کو کیوں چنا، بانی پی ٹی آئی کے برادرنسبتی اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہیں۔ کیا ان کی ٹوئٹ بریگیڈ نے اس کی مخالفت کی کہ آپ غلط کررہے ہیں، اپنے دورمیں کہتے تھے آج تمہاری باری ہے تو کل تمہاری۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج کہتے ہیں لوگوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، ان کی توخواہش تھی کہ ساری اپوزیشن جیل میں چلی جائے، کہتے ہیں دیسی مرغے اورسبزی بھی چاہیے تو7اسٹارہوٹل نہیں ہے، اگرحکومت میں آئیں توایسا تاثرچھوڑکرجائیں کہ کل پھرحکومت میں آنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں