جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور علی شاہ کا خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا۔خط میں برطانوی وکیل، سماجی فلسفی، مصنف اور جج سر تھامس مور کا قول بھی نقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں