نواز شریف

نواز شریف بیرون ملک دورے پر روانہ ہو گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرون ملک دورے پر روانہ ہو گئے ۔نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے،نواز شریف 29اکتوبر کو لندن سے امریکہ جائیں گے جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں