اعظم نذیر تار ڑ

نرسنگ کونسل آف پاکستان میں براہ راست کوئی بھرتیاں نہیں کی گئیں،اعظم نذیر تار ڑ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نرسنگ کونسل آف پاکستان میں براہ راست کوئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔جمعہ کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نرسنگ کونسل نے گریڈ سولہ سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جاتی ہیں ، ملک کی مالی صورتحال سب کے سامنے ہے ،

اسی طرح حکومت مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تین سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ادارے میں ترقیوں کا عمل قانون کے مطابق جاری ہے جبکہ سیکشن 10 کے تحت ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں