مولانا فضل الرحمن

سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ، مولانا فضل الرحمن

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی دمڑ ہاو¿س میں ملاقات 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے اور سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل مدارس رجسٹریشن کی منظوری پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی وائس چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا ابراہیم عبداللہ، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مجیب دمڑ، جمعیت علماءاسلام فیصل آباد کے امیر میاں عرفان، سیکرٹری جنرل فیصل آباد مفتی شاہد معاویہ اور جمعیت علماءاسلام ضلع فیصل آباد کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق منظوری پوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور یہ اللہ کا نظام ہے جب ہم پی ڈی ایم کے اقتدار میں تھے اس وقت ڈرافٹ تیار ہوا اور ہم اب حزب اختلاف میں ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ خیر کاکام لیا اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ باز گشت سنائی دی جارہی ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی جو26 ویں ترمیم میں نہیں ہو سکا وہ اس ترمیم میں کیا جائے گا ہم یہ ترمیم نہیں ہونے دیں گے اگر آئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے ۔

اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اور جمعیت علماءاسلام فیصل آباد کے عہدیداران 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے اور سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل مدارس رجسٹریشن کی منظوری پر مولانا فضل الرحمن کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں