ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی وڈ کے بزنس تجزیہ کار و ناقد ترن آدرش نے ایکشن کرائم فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کو انڈسٹری کا اگلا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم اینیمل کی شاندار کامیابی سے اپنا سپر اسٹارڈم دوبارہ قائم کیا ہے۔ ترن آدرش نے حالیہ انٹرویو میں اداکار کے حالیہ باکس آفس نمبروں کے بارے میں گفتگو کی۔ترن آدرش نے اداکاروں کے فلمی سفر کا تجزیہ کیا اور وہ کیسے فلاپ ہونے کے بعد واپس لوٹے اس کی مثال رنبیر کپور پر رکھ کر دی جن کی فلم اینیمل نے ریکارڈ بزنس کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تھیٹروں میں اینیمل دیکھنے یا ٹی سیریز میں اسکریننگ کا موقع نہیں ملا البتہ نیٹ فلکس پر تین پر دیکھ لی ہے، یہ ایک شاندار فلم ہے، کسی کی رائے کچھ بھی ہو سکتی ہے لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں۔تجزیہ کار و ناقد نے فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کو ایک باصلاحیت فلمساز قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ رنبیر کپور اگلے شاہ رخ خان ہیں، اگرچہ شاہ رخ خان کی مختلف پوزیشن ہے لیکن رنبیر کپور کی بھی بات کچھ اور ہے، رنویر سنگھ یا کارتک آریان اور ان کے ہم عصر اداکاروں کے حوالے سے کوئی بھی اداکار اس کی عمر نہیں ہے۔
ترن آدرش نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اینیمل کے بعد کوئی رنبیر کپور سے میچ کر سکتا ہے، وہ ایک لاجواب اداکار ہے۔یاد رہے کہ فلم اینیمل نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑے کیونکہ یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اے ریٹیڈ فلم بنی۔ سندیپ ریڈی وانگا اور اداکار سیکوئل کیلیے دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔