لاہور( نمائندہ خصوصی)انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوںحماد اظہر ، مراد سعید ، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جلا ئوگھیرا ئومقدمات کی سماعت کی ۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے ۔
عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
٭٭٭٭٭