لاہور (نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے نومبر کے مہینے میں عمران خان کی رہائی کی پیشگوئی کر دی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 15 روز میں عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانتیں ہو جائیں گی اور ان کے خلاف تمام کیسز نومبر کے مہینے میں ختم ہو جائیں گے۔بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 9 مئی کے حوالے سے مختلف کیسز میں ضمانت کے حوالے سے سماعت ہوئی، عمران خان کی ہدایت پر ان کیسز میں 2 ماہ پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کرچکا ہوں،
مگر سرکار کی جانب سے کوئی بھی ان مقدمات میں پیش نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ جب سرکار کسی مقدمے میں پیش نہ ہوتو پھر کیس کی فائل دیکھ کر فیصلہ کر دیا جاتا ہے، اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، سپیشل پراسیکیوٹر کو ہمیشہ عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔