شیخ وقاص

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشری بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے،آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشری بی بی بہت اہم ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ بشری بی بی پشاور میں زیادہ محفوظ ہیں۔ ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان پر زیادہ اعتبار نہیں کرسکتے، ہم نے دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔ جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں یہ بندوں کو پکڑتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشری بی بی بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ بشری بی بی کے باہر آنے سے عمران خان چپ نہیں ہوں گے، وہ مسلسل بات کررہے ہیں، لیکن ان کی میڈیا پر بات نہیں چلائی جارہی ۔بانی پی ٹی آئی سے طے ہوا ہے کہ احتجاج 8نومبر کی بجائے 9نومبر ہوگا۔ بڑی تعداد میں عوام کا نکلنا حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتا ہے، حکومت جعلی مقدمات ختم کرے اور عمران خان کو رہا کرے، ایک آدمی جس پر جعلی جھوٹے کیسز ہوں اس کو اندر رکھنا اب ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح احتجاج کی حالت میں تھے اور رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں