اعظم نذیرتارڑ

قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس، اہم قانون سازی کا امکان،اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے (کل) پیر کوقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آج پیرکو ہونے والے اجلاس شام5کے بجائے 4بجے ہوگا۔

اسپیکرایازصادق نے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی (کل)پیرکو منظور ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں