بیرسٹر سیف

اسلام آباد میں چڑھائی نہیں، احتجاج کیلئے جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی )مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چڑھائی نہیں کر رہے بلکہ احتجاج کے لیے جا رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کا حال دیکھ لیا ہے، ہم جعلی فارم 45 پر نہیں آئے جس سے حکومت جانے کا ڈر رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی اپنے پیروں پر کھڑا ہے، وفاق نے کسی مد میں پیسے نہیں دئیے، وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے باوجود بھی صوبہ چلا رہے ہیں، ہمارا صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے

۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عوام کا اعتماد ہم پر رہے گا تو ہم کامیابی کی طرف گامزن ہوں گے، صوبے میں مسائل ہیں، یہ خطہ 40 برسوں سے جنگ کی زد میں ہے، ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تو کر رہے ہیں لیکن ہم حالتِ جنگ میں ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی لیڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی معیشت کے مثبت اشارے ورلڈ بینک کے اشارے ہیں، مریم نواز کی حکومت میں بھی لوگ احتجاج کرتے ہیں، یہ انتظامی مسائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں