لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اگرمیرا ووٹ ہوتا توکملا ہیرس کوووٹ دیتی، کملا ہیرس کبھی ٹرمپ کی طرح ہارڈ لائن نہیں بولتی۔انہوں نے تحریک انصاف پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی عقل کا اندازہ لگائیں ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کولاکربسایا، آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے۔
آئینی بینچ کے سوال پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس آئینی بینچ کا اختیارہے، کیا سنیئرزکوزیادہ آئین کا پتہ ہوتا ہے؟ ایسا نہیں ہے جو سنیئر صرف وہی عقل کل ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تمام ججزقابل احترام ہیں، اچھا آئینی بینچ بنا ہے جوآئین کوری رائٹ نہیں کرے گا۔