اقوام متحدہ

فلسطینی دنیا کی نظروں کے سامنے بھوک سے مر رہے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات زندگی انتہائی مہلک ہوچکے ہیں ،فلسطینی دنیا کی نظروں کے سامنے بھوک سے مر رہے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی تقریباً ایک ماہ سے اسرائیلی محاصرے میں ہے، فلسطینی شہری بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ دنیا اس جرم کر روکنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔

اس تناظر میں اقوام متحدہ نے ایک مکتوب میں کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا متبادل تلاش کرنا ہماری نہیں اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ نے ‘انروا’ کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کا باضابطہ طور پر ایک خط میں جواب دیا اس اقدام سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اس کی کارروائیوں کو تباہی کے خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں