واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاس میں ملاقات طے پا گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات وائٹ ہاس کے ترجمان کے مطابق بدھ کے روز ہوگی۔20 جنوری سے باضابطہ طور پر صدارتی امور کو سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت صدر جوبائیڈن نے دی ہے۔ٹرمپ نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔
اس سے پہلے وہ 2016 میں ڈیموکریٹس کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو بھی شکست دے چکے ہیں۔ البتہ وہ جوبائیڈن سے 2020 میں تکنیکی بنیادوں پر ہار گئے۔وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیرے کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز یہ ملاقات اوول آفس میں ہو گی۔ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔