اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکیمحنت دکھائی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی محنت دکھائی دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر ہمیں ناز ہے۔
رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ جلد ہی وزیراعظم یوتھ پروگرام کیکر کٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں تمام سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔