لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق کپتان و جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس وقت اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے۔سابق کپتان کا اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر کہا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے نگراں کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا کو قابو میں رکھیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیئے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا؟۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پرامید ہوں، ساری ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔