طلال چوہدری

پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، طلال چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایس او پیز کے اندر احتجاج کرتے، ان کو پہلے اجات ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔ سینیٹر طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے کوئی مزاحمت نہیں ملی، یہ ہر بار کہتے ہیں ریڈ لائن ہے، ہر بار کہتے ہیں یہ فائنل کال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 190 ملین پاونڈ کیس سر پر ہے، کسی نے اتنا ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اب وہ والی اسٹیبلشمنٹ نہیں جو ڈبل گیم کھیلتی تھی، کوئی سمجھتا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوگی اور مجرم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو ایسا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں