ہما قریشی

ڈیوڈ دھون نے وزن میں کمی کیلئے سرجری سے منع کیا تھا، ہما قریشی

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں ڈیوڈ دھون نے وزن میں کمی کیلئے سرجری سے منع کیا تھا۔38 سالہ ہما قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈیوڈ دھون نے انھیں سرجری کرانے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔ انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سے اپنی پہلی ملاقات کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے میری پہلی ہی فلم سے قبول کرلیا گیا۔

انھوں نے ڈیوڈ دھون سے ہونے والی ملاقات کا مزید بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پاس آئے اور کہا بیٹا آپ بہت اچھی اداکارہ ہیں، آپ کو بہت لوگ کہیں گے کہ وزن کم کرنے کےلئے سرجری کرالیں، تو ایسا نہیں کرنا۔فلم بینوں نے آپ کو قبول کرلیا ہے اور جب ایک بار فلم بین ایسا کرلیں تو پھر آپ کو کچھ نہیں کرنا، بس آپ کو یہ سمجھنا ہے کہ آڈیئنس کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ ہما قریشی نے کہا یہ بہت اچھا مشورہ تھا جو کہ انڈسٹری کے سینئر کی طرف سے آیا تھا، اسے صرف لکھ کر رکھنا ہے، یہ بھولنا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں