اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025کی ٹرافی کی اسلام آباد کے سیاحتی مقام پاکستان مونومنٹ پر رونمائی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شرکت کرنا تھی تاہم وہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تاہم اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے سلفیاں بھی لیں۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیمئنز ٹرافی کا آج شروع ہونے والا دورہ 27 جنوری کو اختتام کو پہنچے گا، دورے کے دوران ٹرافی اسلام آباد کے مختلف مقامات کے علاوہ ٹیکسلا، خانپور ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی سے ہوتی ہوئی کراچی جائے گی۔26 نومبر کو ٹرافی افغانستان کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سے بنگلہ دیش، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت سے ہوتی ہوئی 27 جنوری 2025 کو واپس پاکستان پہنچے گی۔