کاٹن مارکیٹ

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا

کراچی (نمائندہ خصوصی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں مندی رہی۔ معیاری روئی دن بدن کم سے کم ہوتی جارہی ہے گو کہ معیاری پھٹی کے بھاؤ میں اضافہ کا رجحان ہے لیکن کیونکہ جنرز روئی کا بھاؤ بڑھانے کیلئے معیاری اور غیر معیاری پھٹی کی مکسنگ کررہے ہیں جس سے معیاری روئی بھی ہلکی ہورہی ہے جس کی وجہ سے اسپنرز نے خریداری میں کمی کردی ہے نتیجتا کاروبار نسبتا کم ہوتا جارہا ہے اس ایک وجہ سے اسپنرز کے بڑے گروپ نے درآمدی روئی میں دلچسپی بڑھا دی ہے۔

دن بدن پھٹی کی آمد بھی کم ہونے کی وجہ سے جنرز مس روئی بنا کر فروخت کررہے ہیں جبکہ معیاری پھٹی سے تیار کرکے اسٹاک میں دلچسپی لے رہے ہیں انہیں امید ہے کہ آئندہ معیاری روئی کے بھا ؤمیں اضافہ ہونے کی توقع ہے لیکن دوسری جانب درآمدی روئی کا بھاؤ کم ہوتا جارہا ہے جس کے سبب ٹیکسٹائل اسپنرز کے بڑے گروپ درآمدی روئی کی جانب مائل ہوتے جارہے ہیں۔ ذرآئع کے مطابق غیر معیاری پھٹی میں اضافہ کا مطلب کھیتوں میں پیچھے پھٹی نہیں ہے پھٹی کی کمیابی کی وجہ سے کئی جننگ فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں۔مارکیٹ میں زبردست مالی بحران کی وجہ سے کئی ملز ادھار کی بنیاد پر روئی کی خریداری کر رہی ہے۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر کا بحران برقرار ہے خصوصی طور پر توانائی کا مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔کاٹن یارن بھی وافر مقدار میں درآمد ہورہا ہے۔نیویارک کاٹن کے بھا ؤمیں سرد بازاری ہے امریکہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روئی کے بھا میں گراٹ ہے۔ پاکستان امریکن کاٹن کا سب سے بڑا درآمدکنندا ہے۔دوسری جانب PCCC کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی ہے کہ APTMA کئی سالوں سے Cotton Cess کی ادائیگی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کاٹن ریسرچ کا کام رکا ہوا ہے PCCC کے نائب صدر یوسف ظفر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے MNFSR میں شکایت کی ہے۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھا ؤکوالٹی کے حساب سے فی من 16500 تا 18200 روپے پھٹی کا بھاؤ 40 کلو 7000 تا 8600 روپے رہا۔صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤ17800 تا 18200 روپے پھٹی کا بھاؤ 7300 تا 8800 روپے رہا۔

صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 17300 تا 18500 روپے رہا پھٹی کا بھاؤ 7800 تا 9000 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں 200 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 17800 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں مندی رہی روئی کے وعدے کا بھاؤ فی پائونڈ 69تا 70 امریکن سینٹ چل رہا ہے۔ USDAکی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25ء کیلئے 1 لاکھ 53 ہزار 300گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں