محمد رضوان

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی وہ غلطی جو امپائرز کی نظروں سیبچ گئی

برسبین (نمائندہ خصوصی)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بڑی غلطی کی لیکن امپائرز کی نظروں سے اوجھل رہی۔برسبین کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کی وجہ سے 7، 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے مطابق 2 بائولرز محض دو دو اوورز کروانے کے مجاز تھے جبکہ تین بائولرز کو بقیہ 3 اوورز کروانے تھے۔

تاہم کپتان محمد رضوان نے ایک بڑی غلطی کرتے ہوئے تین فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف سے 2، 2 اوورز کروا ڈالے تاہم فیلڈ اور تھرڈ امپائرز نے دھیان نہ دیا اور وہ پنلٹی سے بچ گئے۔یاد رہے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں