ڈونلڈ ٹرمپ

جنگیں ختم کروں گا اور امریکی فوج کو مضبوط کروں گا،ٹرمپ کا اپنے وعدے کا اعادہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس وعدے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو مضبوط کریں گے اور روس کی یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق انہوں نے اپنے اس وعدے کا اعادہ گزشتہ روز کیا ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عظیم ملک کو کم ٹیکسوں کے ساتھ اور مضبوط فوج کے ساتھ واپس پہلے والے مقام پر لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے پہلے ایک بار ایسا کر چکے ہیں اب ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔نو منتخب صدر نے افغانستان سے امریکہ کی واپسی کو دو دہائیوں بعد اس طرح واپس آنے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس کے بعد طالبان بر سر اقتدار آگئے۔ یاد رہے امریکی فوج نے اگست 2021 میں کابل خالی کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی امریکہ کی قائم کردہ اشرف غنی حکومت بھی ملک سے بھاگ گئی اور طالبان پھر سے کابل کے حکمران بن گئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں