بیروت (نمائندہ خصوصی )لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی طرف سے اسرائیلی شہر حیفا کے اندر اور قرب و جوار میں قائم پانچ مختلف فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حیفا اسرائیل کا شمالی شہر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اس میزائل حملے بعد کہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ ایک عبادت گاہ بنی ہے۔ جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ عبادت گاہ حیفا شہر میں قائم ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے ایک اڈے میں قائم ایک تکنیکی اڈے ‘ سٹیلا مارس نیول بیس ‘ اور حیفا کے قریب دو دوسرے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بیان کے مطابق ان میں سے ایک دشمن اسرائیلی فوج کا ‘ فیول ڈپو ‘ بھی ہے، جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں بیک وقت کئی سالووس میزائل فائر کیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے بھاری راکٹوں کی بیراج کے بعد شمالی ساحلی شہر حیفا میں ہفتے کے روز ایک عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔