تیل و گیس

ملک میں تیل و گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8نومبر2024کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66903بیرل ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65582بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 8نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3003ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2737ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار31433بیرل، پی پی ایل 10762بیرل،پی اوایل 4210بیرل اورماڑی گیس کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1092بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار684ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 572ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 61ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار827 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں