اہلیہ ٹوئنکل

میری اہلیہ ٹوئنکل کی صاف گوئی کی وجہ سے میرے کیریئر کو نقصان پہنچا،اکشے کمار

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکار اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے صاف گو ردعمل کی وجہ سے اپنے کیرئیر کو پہنچنے والے نقصان کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمارنے بتایا کہ ‘میں اپنی اہلیہ کو فلم کی اسکریننگ کیلئے ساتھ نہیں لے کر جاتا کیوں کہ میں اگر ایسا کروں تو مجھے اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھنی پڑتی ہے، اس دوران مجھے یہی سنائی دیتا ہے کہ شٹ !!! یہ سین بیکار ہے ، یہ سین بہت برا ہے، کلائمکس بہت لمبا ہے اور پوری فلم کے دوران مجھے اہلیہ سے ایسے ہی تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔

اکشے نے بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ ٹوئنکل کو اپنے ٹرائل کیلئے لے کر گیا تو پروڈیوسر نے آکر اس سے پوچھا کہ ٹوئنکل آپ کو فلم کیسے لگی؟ جس پر اس نیجواب دیا کہ ‘ بکواس ‘ اس ردعمل کے بعد اس پروڈیوسر نے پھر کبھی بھی میرے ساتھ کام نہیں کیا۔اداکار نے مزید کہا کہ لیکن مجھے ٹوئنکل کی دماغی صلاحیت پر رشک آتا ہے، جب بھی اسے کوئی چیز پسند آتی ہے تو وہ اس کی تعریف کرتی ہے، اسے میری فلم ‘ کھیل کھیل میں ‘ بہت پسند آئی اگرچہ یہ زیادہ ہٹ نہیں ہوسکی لیکن یہ فلم میرے لیے ایک ہٹ فلم تھی۔دوسری جانب اداکار اجے دیوگن نے بھی اپنی فلم پر اہلیہ کاجول اور بچوں کی جانب سے آنے والے ردعمل کا انکشاف کیا۔اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ میری فلمز پر میری اپنی فیملی بھی کچھ اسی طرح کا ردعمل ظاہر کرتی ہے، کاجول اور بچے بھی سب ایک جیسے ہیں، نئی نسل کے ساتھ ہم خود کو اپ گریڈ کرتے ہیں، ہم بچوں کی ذہنیت کو پرکھتے ہوئے خود بھی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جہاں تنقید کرنی ہو بچے کرتے ہیں۔

اجے نے مزید کہا کہ ایسے وقت کیلئے ایک بہترین ایجاد ایئر پوڈز ہیں جسے پہننے کے بعد کوئی کچھ بھی کہے آپ ان الفاظ کی گونج سے دور رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں