بلاول بھٹو

ضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضلع کرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتہ ہے۔جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا تین دنوں میں 80 شہری قتل ہو چکے۔ ضلع کرم میں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی، ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں