حزب اللہ

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک تباہ کر دئیے

بیروت(نمائندہ خصوصی)لبنانی ملیشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کر دیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے کے علاوہ ساحلی علاقے میں نشانہ بنائے گئے ہیں۔ جہاں اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد لڑائی جاری ہے۔

حزب اللہ کے مطابق زیادہ تر ٹینک ساحلی علاقے میں تباہ کے گئے ہیں۔ لبنان کے سرکاری میڈیا نے بھی ان علاقوں میں شدید لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ نیز لبنانی خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنانی سرحدوں کے مختلف حصوں میں لڑائی اتوار کے روز بھی جاری ہے۔خیال رہے پچھلے دو ماہ سے یہ جنگی سلسلہ تیز ہے اور اسی دوران اسرائیل نے زمینی حملہ بھی کیا ہے۔ جس کی حزب اللہ کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں