تل ابیب (نمائندہ خصوصی)اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر ابتدائی طور پر رضامند ہو گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلا کریگا۔امریکا کی نگرانی میں جنگ بندی کی نگران فورس کام کریگی، لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حدبندی پر مذاکرات ہوں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں، اسرائیل جنوبی لبنان پر زمینی کارروائی کے دو اہم اہداف حاصل کرلیگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سرحد سے حزب اللہ کی پیسائی اور شمالی اسرائیل پر حملے بند ہونا اسرائیلی فتح تصور ہو گی، اہداف اور ڈیڈ لائن کے بغیر سرحدی حدبندی کے مذاکرات بینتیجہ رہ سکتے ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارتکار جوزف بوریل نے لبنان کے دورے کے موقع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا۔