کراچی (نمائندہ خصوصی )سندھ کے صوبائی وزیرتوانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلا گھیرا کرتی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلان میں بھی ایسا ہی ہوا۔
سندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی والے 9 مئی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی احتجاج سے نہیں عدالتوں سے ہوگی۔
ناصر شاہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امن کے دھارے میں رہے، بانی پی ٹی آئی اگر غلطی مان لیں تو اس میں کیا حرج ہے۔صوبائی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے سے ان کا جرم تو ختم نہیں ہوگا لیکن ایک سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔