حماس

لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کیلئے تیار ہیں: حماس

مقبوغزہ (نمائندہ خصوصی)حماس نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے سینیئر عہدے دار نے لبنان میں ہونے والی جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حماس بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے مصر، قطر اور ترکیہ میں ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک سنجیدہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے سینیئر عہدیدار نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد آج صبح سے لبنانی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں