عظمی بخاری

پنجاب سے لوگ تحریک انصاف کے نہیں نکلے پریشانی گورنر پنجاب کو ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سے لوگ تحریک انصاف کے نہیں نکلے اور پریشانی گورنر پنجاب کو ہے،تحریک انصاف سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو گورنرشپ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں، حکومت کیسے کرنی ہے انتظامی معاملات کیسے چلانے ہیں ہمیں آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب تحریک انصاف کی قیادت خود اپنی ہی پارٹی کے پنجاب کے لوگوں پر بندے نہ نکالنے پر برہم ہو رہی ہے، آپ کو تحریک انصاف سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو گورنرشپ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں، پنجاب سے لوگ تحریک انصاف کے نہیں نکلے اور پریشانی گورنر پنجاب کو ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو غیرمسلح رکھا،مریم نواز کی کارکردگی کی وجہ سے پنجاب سے فتنے کی حمایت میں لوگ نہیں نکلے، پنجاب پولیس کے 2جوان شہید ہوئے اور 171زخمی ہوئے ہیں، آپ کو پنجاب پولیس کے شہدا اور زخمیوں کی پرواہ نہیں لیکن پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی فکر لگی ہے،آپکو میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے بھوںڈے طریقے اختیار کرنے سے پرہیز کا مشورہ ہی دے سکتی ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف گورنر پنجاب کہہ رہے بندے کیوں پہنچے ہیں دوسری طرف کہہ رہے کنٹینر کیوں لگائے ہیں؟، حکومت کیسے کرنی ہے انتظامی معاملات کیسے چلانے ہیں ہمیں آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے،گورنر پنجاب اپنے مشورے اپنی پارٹی کی حکومتوں کو دیں،پنجاب میں اپنے آیئنی رول میں رہیں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں