وزیر اعظم شہبازشریف

عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے منگل کو ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان بالا کا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔انہوں نے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالیسے وزیراعظم کے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں