تہران(نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مشہد، ایران میں ای سی او کی وزرا کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔